Monday, 12 December 2016


نہ پیار تمھارا بھولیں گے نہ یاد تمھاری چھوڑیں گے,,,,,,,
نہ کرے گے دل سے دور تمھیں
نہ دوستی تم سے توڑیں گے,,,,,,
قسم سے
دل سے دل بڑی مشکل سے ملتے ہیں
طوفان میں ساحل بڑی ,,مشکل سے ملتے ہیں,,,,,,
,,,,یوں تومل جاتے ہیں ہزاروں,,,,
,مگر,
آپ جسے دوست نصیب والوں کو ملتے ہیں,,

Saturday, 10 December 2016

😢 *very touching* 😰You may even cry
جب بچپن تھا تو جوانی ایک خواب تھا ... جب جوان ہوئے تو بچپن ایک زمانہ تھا ... !! جب گھر میں رہتے تھے، آزادی اچھی لگتی تھی ...
آج آزادی ہے، پھر بھی گھر جانے کی جلدی رہتی ہے ... !!
کبھی ہوٹل میں جانا پزا، برگر کھانا پسند تھا ...
آج گھر پر آنا اور ماں کے ہاتھ کا کھانا پسند ہے ... !!!
اسکول میں جن کے ساتھ جھگڑتے تھے، آج ان کو ہی انٹرنیٹ پہ تلاشتے ہیں ... !!
خوشی كس میں ہوتی ہے، یہ پتہ اب چلا ہے ...بچپن کیا تھا، اس کا احساس اب ہوا ہے ...
کاش تبدیل کر سکتے ہم زندگی کے کچھ سال ..
كاش جی سکتے ہم، زندگی بھرپور ایک بار ... !!

👘 جب ہم اپنے شرٹ میں ہاتھ چھپاتے تھے اور لوگوں سے کہتے پھرتے تھے دیکھو میں نے اپنے ہاتھ جادو سے غائب کر دیے| 🌀🌀
✏جب ہمارے پاس چار رنگوں سے لکھنے والی ایک قلم ہوا کرتی تھی اور ہم سب کے بٹن کو ایک ساتھ دبانے کی کوشش کیا کرتے تھے | ❤💚💙💜
👻 جب ہم دروازے کے پیچھے چھپتے تھے تاکہ اگر کوئی آئے تو اسے ڈرا سكیں👥

👀جب آنکھ بند کر سونے کا ڈرامہ کرتےتھے تاکہ کوئی ہمیں گود میں اٹھا کے بستر تک پہنچا دے |

🚲سوچا کرتے تھے کہ یہ چاند ہماری سائیکل کے پیچھے پیچھے کیوں چل رہا ہے | 🌙🚲

🔦💡On / Off والے سوئچ کو درمیان میںاٹكانے کوشش کیا کرتے تھے |

🍏🍎🍉🍑🍈 پھل کے بیج کو اس خوف سے نہیں کھاتے تھے کہ کہیں ہمارے پیٹ میں درخت نہ اگ جائے |

🍰🎂🍧🏆🎉🎁 برتھڈے صرف اس وجہ سے مناتے تھےتاکہ ڈھیر سارے گفٹ ملیں |
🔆فرج آہستہ سے بند کر کے یہ جاننے کی کوشش کرتے تھے کہ اس کی روشنی کب بند ہوتی ہے |

🎭 سچ، بچپن میں سوچتے ہم بڑےکیوں نہیں ہو رہے؟

اور اب سوچتے ہم بڑے کیوں ہو گئے؟ ⚡⚡

🎒🎐يے دولت بھی لے لو .. یہ شہرت بھی لے لو💕
بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی ...
مگر مجھ کو لوٹا دو بچپن کا ساون .... ☔
وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی .. 🌊🌊🌊..............ایک بات بولوںانکار مت کرنایہ msg جیتنے مرضی لوگوں کو send کروجو اس msg کو پڑھےگااس کو اس کا بچپن ضرور یاد آئے گا.کیا پتہ وہ آپ کی وجہ سے اپنے بچپن میں چلا جائے. چاہے کچھ دیر کے لیئے ہی سہی.اور یہ آپ کی طرف سے اس کو بہترین گفٹ ہے.So do it ..... and

http://fahad810.blogspot.com/?m=1x

آج پہلی بار کسی اجنبی کے احساس نے میری آنکھیں نم کر دی اور میری آواز میں لرز پیدا کر دی جب میں نے ڈی ایچ اے فیز 8thخیابان قاسم کے ایک روڈ پر کسی بچے کو روتا دیکھا اور اسکے رونے کا سبب پوچھا تو وہ بچہ کہنے لگا کے سر میں کمیشن پر سموسے بیچتا ہوں مگر آج کسی نیو کار والے نے مجھے ٹکر ماری اور سارے سموسے گرا کر چلا گیا اور بچے نے روتے روتے اپنے گٹنے کا زخم دکھایا اور کہنے لگا صاحب زخم کی خیر ہے میرا یہ نقصان پورا ہفتہ سموسے بیچنے سے بھی شاید پورا نہ ہو .
اس معصوم بچے نے سراپا سوال ہو کر مجھ سے کہا .
میں آج ان امیر زادوں سے کہنا چاہتا ہوں کے اگر اللّه پاک نے آپ لوگو کو دولت دی ہے تو خدارا اس دولت کا صحیح استعمال کرو اس سے پہلے کے اللّه اپنی پکڑ مظبوط کر لے
اللّه پاک ہر غریب کی مدد فرماۓ ......
آمین
    Fahad810.blogspot.com

Friday, 9 December 2016

انتہائی معذرت کے ساتھ !!
مقصد كسى كى دل اذارى نهى اصلاح ہے___
یہ پوسٹ خاص طور پر ان نادان یا بیوقوف لڑکیوں کو خبردار کرنے کیلئے کی جا رہی ہے جو بعض اوقات اپنے گھریلو حالات سے پریشان ہوتی ہیں اور جو بھی پیار سے بات کرے اسی کو ہمدرد سمجھ کر اعتبار کر لیتی ہیں اور اپنی نادانی میں غلیظ مردوں کی ہوس کا شکار بن جاتی ہیں ! عام زندگی کے علاوہ یہاں نیٹ پر بھی کئی بد کردار ، آوارہ اور عیاش فطرت لوگ صرف لڑکیاں پھنسانے اور انکی معصومیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے آتے ہیں ، ان کا ایک خاص طریقہ کار ہوتا ہے ، جس پر عمل کر کے وہ لڑکی کو با آسانی شیشے میں اتار لیتے ہیں کبھی مذھب کا لبادہ اوڑھ کر خود کو پارسا ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی بہت میٹھا ، با اخلاق بن کر اعتماد جیتا جاتا ہے ، پھر Inbox Messages شروع ہو جاتے ہیں ، فون نمبر مانگا جاتا ہے ، پھر تصاویر مانگی جاتی ہیں اور لڑکی کو یقین دلانے کیلئے الله اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جھوٹی قسمیں تک کھائی جاتی ہیں کہ صرف میں ہی دیکھوں گا اور کسی کو نہیں دکھاؤں گا ، اب جو لڑکی بیوقوف ہوتی ہے یا اپنے حالات کی ستائی ہوتی ہے وہ ان باتوں میں آ جاتی ہے اور ان بے بے حیا لوگوں کو ہمدرد سمجھ کر اپنے حالات شئیر کر لیتی ہے اور اعتبار کر کے اپنی تباہی کا سامان کر لیتی ہے اور پھرجب وہ لڑکی مکمل طور پر ان کے بس میں آ جاتی ہے تو ملاقات پر اصرار کیا جاتا ہے ، ملنے سے انکار پر لڑکی کے گھر والوں کو بتانے کی دھمکیاں دے کر اس لڑکی کو باہر بلا کر اس کی عزت کا جنازہ نکال دیا جاتا ہے اور اس کی بھی ویڈیو اور تصاویر بنا لی جاتی ہیں جن کو مستقبل کی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی ایک شریف لڑکی کو جسم فروشی کی اس دلدل میں دھکیل دیا جاتا ہے ، جس سے وہ چاہ کر بھی نہیں نکل سکتی ، لڑکی صرف اس ڈر کی وجہ سے کہ کہیں گھر والوں کو پتا نہ چل جائے ، بس تڑپتی ہے اور اپنی قسمت کو کوستی ہے کہ کس لمحے اس سے یہ غلطی ہوئی اور ہر لمحے موت کی دعا مانگتی ہے لہٰذا
میری بہنوں نیٹ پر کسی شخص کا اعتبار نہ کریں جو آپ سے محبت کے نام پر گفتگو کرتا ہو یا مذھب کا سہارا لے کر آپ کے قریب ہونے کی کوشش کر رہا ہو ، یہ بھی ممکن ہے وہ آپ کے ساتھ اور بہت سی لڑکیوں کو بیوقوف بنا رہا ہو اسلئے خود بھی بچیں اور اپنی دوستوں کو بھی بچائیں ! براہ مہربانی نیٹ پر لڑکوں سے رشتے داریاں نہ بنائیں ، نہ ہی ان کو اپنے فوٹو وغیرہ دکھائیں ، ضرورت کیا ہے آخر ، خود کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی ؟؟؟ کیا آپ کو ہونے والے ان نقصانات کا اندازہ ہے جو کل آپ کی آنے والی زندگی تک تباہ کر سکتے ہیں ؟؟؟ اپنی تصاویر اپنی فیملی کے لئے رکھیں ، نیٹ پر ان تصاویرکا بنا اجازت کاپی کر کے غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے اور آپ کو خبر تک نہیں ہوتی اور یہ چیز آپ کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے !!!
ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں لڑکیوں کی تصاویر یا وڈیو بنائی گئی اور پھر انھیں بلیک میل کر کے غلط کام کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی لڑکیوں نےخودکشی کر لی ! میری بہنو فرض کریں کہ اگر آپ ایسی ہی ایک لڑکی ہو جو ایسے کسی بے بے حیا اور اوباش انسان کے ہتھے چڑھ گئی ہوں اور گھر والوں کے ڈر سے کسی کو بتا بھی نہیں سکتی کہ کیسے ان لوگوں یا حالات سے چھٹکارا پایا جائے ، تو میری بہنو ایک غلطی تو آپ سے ہو چکی ، جیسے بھی ہوئی مگر اب اس ڈر سے کہ گھر والے کیا کہیں گے ، آپ خاموش نہ رہیں پلیز ،اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے آپ اپنی امی ، بہن وغیرہ کو بتا کر ان سے مدد مانگیں ، ان کا غصہ وقتی ہو گا مگر ہو گا آپ ہی کی بھلائی میں ، اور آپ کو اس غلاظت سے نکلنے میں مدد دے گا اور آئندہ کیلئے ایک سبق بھی . باقی معاف کرنے والی ذات الله پاک کی ہے وہ بہت مہربان اور معاف کرنے والا ہے ! اب آخر میں !!!
 لڑکوں اور مردوں کے لئے ایک پیغام !!! عورت مقدّس ہے اسکے تقدّس کو اپنے اعمال سے پامال مت کیجئے ! یاد رکھیں !!! کہ آپ آج جس طرح کسی اور کی بہن ، بیٹی کو ورغلا رہے ہو، اس کے ساتھ زنا کرنا چاھتے ہو کل کو یہی سب آپ کے گھر Repeat ہو گا کیوں کہ دنیا مکافات عمل ہے ، کسی کی بیٹی کے تن سے چادر ہٹا نے سے پہلے سوچنا کہ کل یہی کچھ آپ کی بہن بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہی نہیں بلکہ لازمی ہو گا ! آج اگر آپ کسی کی بچی کی زندگی خراب کرو گے تو کل آپ کی اپنی بیٹی بھی اسی مقام پر کھڑی ہو گی اور آپ کے پاس سوائے سر پیٹنے کے کوئی چارہ نہ ہو گا ! ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻌﺾ ﮔﻨﺎﮦ ﺻﺮﻑ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﻭﮦ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭘﺎﺗﺎﻝ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺁ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺼﻮﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ۔!
اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ ﴿٢٦﴾ سورة النور (ترجمہ) ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔ اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔ —
سورة بنیٓ اسرآئیل / الإسرَا
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
﴿۳۱﴾ اور زنا کے بھی پاس نہ جانا کہ وہ بےحیائی اور بری راہ ہے ۔

Fahad810.blogspot.com