Sunday, 12 February 2017

#__ویلنٹائن_ڈے_اور_اسلامی_تہذیب__#

14 فروری کو"ویلنٹائن ڈے "،"یوم محبت "اور" محبوبوں کا دن" کے طور پر دنیا کے مختلف حصوں میں منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے،اس دن محبت کے نام پر شرم وحیاء سے عاری سرگرمیاں ،حیاء سوز آزادانہ "مردو زن "کا اختلاط ،پھولوں اور کارڈز کی صورت میں تحائف کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔اس دن کوتیسری صدی عیسوی کے عیسائی راہب" سینیٹ ویلنٹائن "کی طرف منسوب کیا جاتا ہے،جس کے متعلق مختلف افسا نوی اور رومانی کہانیاں روایت کی جاتی ہیں ،راہبہ (نن)کے عشق میں مبتلا اس راہب کو کلیسا کی حدود وقیود کی پامالی کی پاداش میں سزا موت دے دی گئی ،جس کو بعد میں" شہید محبت"کا درجہ دیا گیا ،اس کی یاد میں تب سے اب تک 14فروری کو" یوم محبت "یا "ویلنٹائن ڈے"کے طور پر منایا جاتا ہے۔جب کہ "اہل کلیسا" ہمیشہ اس دن اور اس میں ہونے والی خرافات سے بے زار ہی نظر آئے ہیں اوراس دن کی مذمت کے ساتھ ساتھ اسے جنسی بے راہ روی کی تبلیغ کا ذریعہ قرار دیاہے ۔
اسلام دینِ کامل ہے ،انسانی معاشرے میں اخلاقیات،تہذیب ،پاکیزگی اور حیاء کا فروغ اسلامی تعلیمات کی وجہ سے ہواہے،رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا حیاء ایمان کا ایک حصہ ہے اور ایمان جنت میں جانے کا سبب ہے، بے حیائی جفا ہے اور جفا جہنم میں جانے کا سبب ہے۔(مسند احمد،جامع ترمذی )باحیا ء انسان مخلوق میں محبوب اور اللہ کریم کا مقبول بندہ بن جاتا ہے۔حیاء کی صفت سے محروم شخص حقیقی محروم ہے،ایسے شخص کے بارے میں ارشاد نبوی ﷺ ہے "جب تو بے حیاء بن جائے تو جو چاہے کرلے"۔بے حیاء شخص کسی ضابطہ ء اخلاق کا پابند نہیں ہوتا ہے۔
اسلام نے عورت کو عزت اور پاکدامنی کی چادر پہنائی ہے،ماں ،بیٹی ،بیوی اور بہن جیسی عظمت عطا کی ،شریعت نے عورت کو حدود و قیود کا پابند بنا کر نہ صرف تحفظ فراہم کیا بلکہ اس کی عصمت وناموس کی محافظ والد،بھائی اور بیٹوں کی صورت میں عطاکیئے۔شرم وحیاء عورت کا زیور ہے جو فطرتاً اسے ودیعت کیا گیا ہے،جب تک عورت اپنے اس زیور کی حفاظت کرتی رہتی ہے، اس وقت تک معاشرے میں اس کی عزت ،وقار اور عفت قائم رہتی ہے ،معاشرہ پاکیزگی اور امن کا گہوارہ بنا رہتا ہے،جب عورت خلافِ فطرت خائنہ بن کر اپنے اس زیور کو لٹانے پر آمادہ ہو جائے تو معاشرے میں اخلاقی برائیاں جنم لیتی ہیں،اس کا مقام ومرتبہ خاک میں مل جاتا ہے اور یہ بے وقعت سی ہوکر رہ جاتی ہے۔
ہرزمانے میں مغرب عورت کے معاملے میں افراط و تفریط کا شکار رہاہے،دور جہالت میں عورت کے حقوق کا اس حدتک استصحال کیا گیا کہ اسے تفریح کا سامان ،قابل نفرت اورخریدوفروخت کی شے سے زیادہ حیثیت حاصل نہ تھی،دور جدید میں" عورت کو برابری کے حقوق "اور" آزادی نسواں" کے خوشنما نظریات نے بنت حوا کو اپنے سابقہ مقام پر لا کھڑا کردیا ہے،تشہیر اور مارکیٹنگ سے لے کر ذرائع ابلاغ تک،رقص وسرور کی محفلیں ہوں یا بازار حسن ہر جگہ یہ صنف نازک تماشہ بنی ہوئی ہے۔ویلنٹائن ڈے جیسے تہوار اس بے راہ روی کو مزید فروغ اور تقویت کا باعث ہیں۔مادر پدر آزاد معاشرہ عورت کے حقوق کی پامالی کا خطرناک حد تک مرتکب ہوچکا ہے،وہ یہ چاہتے ہیں کہ اسلامی معاشرے میں عورت کو دئیے گئے مقام و مرتبہ کواپنے "خوشنما نعروں "اور" دعووں" کے ذریعے متاثر کریں،چادر اور چاردیواری کے تحفظ سے نکال کر سربازار اس کی عزت کا تماشہ کریں،"برابری "اور" حقوق "کا نعرہ لگا کر عورت کو اس کے فرائض منصبی "تعمیر معاشرت ،افراد سازی اور تربیت اولاد "سے غافل اور دور کرکے کسب معاش کی بھاری ذمہ داریاں اس کے کندھوں پر ڈال دیں۔
ستم بالا ستم یہ کہ آزادی نسواں کے "طلسم "میں عورت کو گرفتار کرکے اس کی عفت،عصمت اور زندگی سے کھیلنا اس آزاد معاشرے کا سب سے خطرناک پہلو ہے،یہی مغربی معاشرے میں خاندانی نظام کی تباہی کی اصل وجہ ہے،"ویلنٹائن ڈے "اور "ہیپی نیو ائیر" جیسے مواقع کا اسلامی ممالک اور باالخصوص گزشتہ "دو دہائیوں "سے پاکستان میں غیرمعمولی فروغ ہمارے اسلامی ومشرقی معاشرے کو تباہ کرنے کی بڑی سازش ہے، جس کا ہمارا سماج متحمل نہیں ہو سکتا ہے،اسلامی تعلیمات میں ایسے حیاء سوز تہواروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے،اسلام نے جتنی محبت،عزت ،وقار اور مرتبہ ،حقوق اور فرائض عورت کو دیئے ہیں اس کا دوسرے مذاہب اور معاشروں میں تصور تک نہیں ہے۔ارباب اختیار اور اصحاب جبہ و دستار کی سب سے بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بے حیائی ،فحاشی وعریانی کے اس امڈتے ہوئے سیلاب کے آگے بند باندھ کرنوجوان نسل کو تباہی سے بچا لیں ،ورنہ جو قومیں اخلاقی وروحانی دیوالیہ کا شکار ہوئیں وہ تاریخ میں شناخت تک کھو بیٹھیں ہیں۔

#Fadi Khan

Wednesday, 8 February 2017

#______ایک__گھناؤنا__رشتہ__Girlfriend_____#

اسلام میں عورت کو بہت عزت کا مقام دیا گیا ہے ، عورت کا ہر روپ (ماں، بہن ، بیٹی ، بیوی) خوبصورت اور قابل احترام ہے..
.
مگر آج کل بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عورت سے ایک اور غلط رشتہ جوڑ دیا گیا ہے جسے گرل فرینڈ کہتے ہیں..
,
یہ ایک انتہائی غلیظ رشتہ ہے ، ہر شریف لڑکی ایسے گھناؤنے رشتے سے دور رہتی ہے اور ہر شریف لڑکا اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے..
,
میری ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﯾﺎﺩ رکھئے ﮔﺎ ﮐﮧ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ عزت و ﻭﻗﺎﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﯿﮟ, ﮐﺴﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺫﻟﺖ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮨﻮ ﮔﯽ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻣﺤﺾ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻗﺖ کو ﺭﻧﮕﯿﻦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ..
,
ﻣﺮﺩ ﺟﺲ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻋﺰﺕ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻟﮯ ﮐﺮﺟﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮ ,ﺍُﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻭﮦ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻮﭨﻠﻮﮞ ﯾﺎ ﭘﺎﺭﮐﻮﮞﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﮭﻮﻣﺘﺎ. اسے وہ گرل فرینڈ نہیں بیوی بناتا ہے !
,
اور ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﺎﻋﺰّﺕ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ہے. ایک شریف لڑکا جو آپ کو سچ میں پسند کرتا ہو گا وہ لڑکی کے گھر اپنے والدین کو بھیج کر عزت سے رشتہ مانگے گا
,
جو لڑکا یا مرد آپ سے صرف گرل فرینڈ کا رشتہ رکھنا چاہے تو اس لڑکے/مرد سے دور رہئے ، جو آپ کو جائز مقام نہیں دے سکتا اس کی نظروں میں اپنی ماں بہن کی بھی کوئی عزت نہیں ہو گی !
,
اوباش لڑکے معصوم لڑکیوں کو پھنسا کر ان کی عزت سے کھیلتے ہیں اور ان نادان لڑکیوں کو ہوش تب آتا ہے
جب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہوتا ہے
,
خدا نخواستہ اگر آپ ایسے کسی مرد کے جھانسے میں آ جاتی ہیں اور ناجائز تعلقات قائم کر لیتی ہیں تو یہ مت بھولیں کہ اگر وہ انسان اچھا نہ ہوا تو کل کو سارا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑے گا کیونکہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی کی گئی غلطی قابل معافی ہوتی ہے مگر لڑکی کوئی غلط قدم اٹھا لے تو معاشرہ تو معاشرہ لڑکی کے اپنے گھر والے تک ساتھ دینے سے انکار کر دیتے ہیں ،
,
اور ایسی صورت میں زبردستی کرائی گئی شادی کی صورت میں سسرال والے تک ایسی بہو کو دل سے قبول نہیں کرتے ، یہ ایک تلخ سچائی ہے ہمارے معاشرے کی !
,
گزارش ہے کہ براہ مہربانی نیٹ پر لڑکوں سے رشتے داریاں نہبنائیں ، نہ ہی ان کو اپنے فوٹو وغیرہ دکھائیں ،
ضرورت کیا ہے آخر ، خود کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی ؟؟؟
,
کیا آپ کو ہونے والے ان نقصانات کا اندازہ ہےجو کل آپ کی آنے والی زندگی تک تباہ کر سکتے ہیں ؟؟؟
,
اپنی تصاویر اپنی فیملی کے لئے رکھیں ، نیٹ پر ان تصاویرکا بنا اجازت کاپی کر کے غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے اور آپ کو خبر تک نہیں ہوتی اور یہ چیز آپ کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے !!!
,
ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں لڑکیوں کی تصاویر یا وڈیو بنائی گئی اور پھر انھیں بلیک میل کر کے غلط کام کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی لڑکیوں نےخودکشی کر لی !
,
بہت لمبی بحث میں نہ جاتے ہوئے بس اتنا کہنا ہے کہ آپ مسلمان ہو،
یہ غیر مسلم قوموں کا فعل اختیار نہ کرو جو اخلاقی پستیوں میں گر کر تباہ ہو چکی ہیں ،
,
اس مغربی کلچر کی یلغار کا مقصد صرف اور صرف ہماری روحانی تباہی ہے تاکہ ھم بھی صرف اس مادی دنیا کے بھنور میں پھنس کر رہ جائیں !
,
اس لئے
اپنے آپ کو ایسا چاند نہ بناؤ جس پر ہر کسیکی نظر پڑے
بلکہ ایسا سو رج بنو جس پر نظر پڑتے ہی جھک جائے
,
اور دعا کیجئے کہ
یاربّ العزّت سب کوامی عائشہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہم جیسی سیرت و کردار عطا فرما کر ایک ایسی اچھی بیٹی، بہن، بیوی اور ماں بننے کی توفیق دے
جس سے تو اور تیرا پیارا حبیب صلي الله عليه وآله وسلم راضی ہوں
اور امت محمد ﷺ کے فرزندوں کو بھی رسول اللہ ﷺ کی ہر ہر سنت اپنی زندگی میں لاگو کرنے کی توفیق عطا فرمائے...
آمین یا رب العالمین..

#fadi khan
#___آپ_کیسی_لڑکی_سے_شادی_کرنا_پسند_کرو_گے____؟
  #_____فیصلہ__آپ__کے__اپنے___ہاتھ__میں__ہے_____#

اگر آج کل کے لڑکوں سے سوال کیا جائے کہ آپ کس قسم کی لڑکی سے شادی کرنا پسند کرو گے ؟تو فورا با پردہ لڑکی شریف لڑکی کا نام لیا جائے گا !
بہت اچھی بات ہے کہ آپ کو ایک پاکیزہ لڑکی چاہئے جو کل کو آپ کے بچوں کی ماں بنے اورانکی اچھی اخلاقی ، دینی اور دنیاوی تربیت کر سکے !
مگر سوال یہ ہے کہ ایسا تب ہی ممکن ہے جب آپ دوسروں کی ماں بہنوں کو عزت دیں ،ان پر لائن نہ ماریں ، ان کو گندی نظر سے نہ دیکھیں پلیز
اب ایک بات جو میں کہنے چاہ رہا ھوں ، شائد بہت سوں کو اچھی نہ لگے کیونکہ بات بہت کڑوی ہے مگر ہے سو فیصد سچ !
یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو عورت ذات کی عزت نہیں کرتے ، اس کو صرف دل بہلانے کا ایک کھلونا سمجھتے ہیں ان سے سوال ہے کہ اگر آپ کسی کی بہن، بیٹی کا تذکره اپنے دوستوں میں بیٹھہ کر گھٹیا الفاظ میں کرو گے اس پر " چکنی یا آئیٹم یا بچی " کہہ کر تبصرہ کرو گے ، تو ذرا سوچو کہ آپ کا ہی کوئی دوست اگر آپ کی بہن یا بیٹی پر ایسا تبصرہ کرے تو کیسے آپ کے تن بدن میں آگ لگ جائے گی ! اور آپ مارنے مرنے پر تل جاؤ گے !
کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟؟
ارے جب آپ کو چھوٹ ہے کسی کی بہن بیٹی کو میلی نظر سے دیکھنے کی تو آپ کے دوست کو کیوں نہیں ؟؟
اگر آپ کی بہن آپ کی عزت ہے تو جس کو آپ ورغلا رہے ہو ، کیا وہ کسی کی عزت نہیں ؟؟
ڈیٹ مارنے اور اپنی گندی ہوس کی تسکین کے لئے آپ کو "بچی " چاہئے مگر شادی کے لئے پاکیزہ لڑکی کیوں ؟؟؟
سوچئے گا ضرور پلیز !!
شائد کہ آپ کے دل میں اتر جائے یہ بات !
آپ دوسروں کی بیٹیوں کو پاکیزہ رہنے دیجیئے تو آپ کو بھی پاکیزہ بیوی ضرور ملے گی ان شاء الله بات اتنی مشکل نہیں جس پر عمل نہ ہو سکے !!!
اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تودوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک کی سورة النور میں ہے...

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں.....
Fadi khan